’PSX حملہ ناکام بنانے پر سندھ رینجرز کو خراج تحسین‘

June 29, 2020

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے پر سندھ رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال قابو کرنے اور حملہ آوروں کو ہلاک کرنے پر سندھ رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

فیاض چوہان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شرپسند عناصر پاکستان کو دہشتگردی، فرقہ واریت اور لسانیت کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔