ایف اے کپ: مانچسٹرسٹی اور آرسنل سیمی فائنل میں آمنے سامنے

June 29, 2020

مانچسٹر سٹی کی ٹیم نیوکاسل کو شکست دیکر ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اُس کا مقابلہ آرسنل سے ہوگا۔

ایف اے کپ میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ نیو کاسل سے تھا، میچ کے 37ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کو پنالٹی ملی جس پر ڈی بروئن نے کوئی غلطی نہ کی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں تیزی آئی۔ نیوکاسل نے گول برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کاؤنٹر اٹیک میں اسٹرلنگ نے مانچسٹر سٹی کے لیے دوسرا گول کر دیا۔

18 جولائی کو ہونے والے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ آرسنل سے ہوگا۔

آرسنل نے بھی گزشتہ روز شیفلڈ یونائیٹڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

دوسرے سیمی فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی آمنے سامنے ہوں گے۔