کرتار پور راہداری 4 ماہ بعد یاتریوں کیلئے کھول دی گئی

June 30, 2020

کرتار پور راہداری 4 ماہ بعد یاتریوں کیلئے کھول دی گئی

لاہور (جنگ نیوز)سرحدی علاقے شکرگڑھ میں دربار بابا گورو نانک اور کرتار پور راہداری چار ماہ بعد یاتریوں کے لیے کھول دی گئی۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرتارپور گورودوارہ میں داخلہ بند کیا گیا تھا جسے اب 4 ماہ بعد کھولا گیا ہے۔یاتریوں کو سخت حفاظتی اقدامات اورکورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بعد داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔سردار گوبند سنگھ کا کہنا ہے کہ 4 ماہ بعد دربار اور کرتار پور راہداری کھلنے پر پور ی سکھ قوم بہت خوش ہے۔