ہانیہ عامر جلد ’حلیمہ سلطان‘ کے کردار میں نظر آئیں گی

June 30, 2020


پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے جلد ہی خود کو حلیمہ سلطان کے کردار میں ڈھالنے کا عندیہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اگر آپ مجھے مختلف انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے تو اس کے پیچھے یقیناً کسی کردار کا مجھ پر طاری ہوجانا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ جب بھی کوئی نیا ڈرامہ یا سیریز دیکھنا شروع کرتی ہیں تو اس میں موجود اپنے پسندیدہ کردار کی شخصیت میں خود کو ڈھال لیتی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ جلد ہی خود کو شہرہ آفاق ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی اہلیہ ’حلیمہ سلطان‘ کے کردار میں خود کو ڈھالیں گی۔

ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کے جواب میں اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ان کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی کچھ ایسا ہی ارادہ رکھتی ہیں۔