چینی فوج نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی

July 01, 2020

بیجنگ (جنگ نیوز) چین کی فوج کے ریسرچ یونٹ نے ایک بائیو ٹیک کمپنی کی معاونت سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جسے ایک سال کیلئے استعمال کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے اپنی فوج کے ریسرچ یونٹ کی جانب سے تیار کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کو فوجی جوانوں پر استعمال کیلئے منظوری دیدی ہے تاہم یہ منظوری صرف ایک سال کیلئے دی گئی ہے۔ ویکسین کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ایک سال کے بعد معیاد میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔

ویکسین کی تیاری میں چینی فوج کی معاونت کرنے والی کمپنی کینسینو بائیولوجکس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز کے دوران اس ویکسین کے کافی مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔

یہ ویکسین کینسینو بائیولوجکس اور ملٹری میڈیکل سائنسز کے ادارے بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔