روڈ کے وسط میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ‘مکین علا قہ

July 01, 2020

پشاور (وقائع نگار )پشاور کے نواحی علاقہ متنی بازار کی سڑک کے وسط میں گزرنے والی نکاسی آب کی نالی نے مکینوں کو پریشان کر دیا علاقہ کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کے وسط میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے رہائشیوں کے مطابق محمد گل استاد نامی شخص کے گھر سے گندے پانی کا یہ نالہ متنی بازار کے روڈ کنارے سے گزرا ہے تاہم اس نالے کا گندہ پانی روڈ پر کھڑا رہتا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اور مکینوں کو مشکلات کاسامنا ہے دوسری طرف پوری سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں سے گزرنے والی گاڑیوں اور راہگیر اس مسئلے سے پریشان رہتے ہیں مذکورہ علاقے کے مکینوں نے متعلقہ ادارے سے اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔