پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ووسٹر میں نیٹ پریکٹس

July 01, 2020


پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ ووسٹر میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

نیٹ پریکٹس کے دوران بالنگ کوچ وقار یونس بالرز کے ہمراہ دکھائی دیئے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورے بھی دیئے۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ دوبارہ جڑنے پر اچھا لگ رہا ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی، نوجوان کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ میدان میں واپسی پر سب کھلاڑی پرجوش ہیں۔

قومی ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود نے کہا کہ یہ آغاز ہے، خواہش ہے کہ دورہ انگلینڈ ہمارے لیے اچھا ہو۔ پی ایس ایل کے بعد اب 3ماہ بعد کھیل رہے ہیں۔