وزیر ہوا بازی کا بیان پی آئی اے پر خودکش حملہ ہے، ایئر لیگ

July 02, 2020

کراچی (پ ر)ایئرلیگ کے مرکزی صدر شمیم اکمل خان نے مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے طیارہ حادثہ کو جواز بنا کر وزیر ہوا بازی کا قومی اسمبلی میں بیان اور موجودہ سی ای او پی آئی اے کے اقدامات قومی ایئر لائن بند کرنے کی سازش ہے،وزیر ہوا بازی کا قومی اسمبلی میں بیان پی آئی اے پر خودکش حملے کے مترادف ہے۔