کورونا کے خوف سے مزید لاکھوں افراد نے تمباکو نوشی چھوڑ دی

July 02, 2020

لندن/اسلام آباد(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے خوف سے مزید لاکھوں افراد نے تمباکونوشی چھوڑ دی ہے اور بڑی تعداد نے پہلے کے مقابلے میںسگریٹ نوشی کم کردی ہے۔برطانیہ میں ’یْو گوو‘ نامی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے خوف سے لاکھوںافراد نے گھروں میں قرنطینہ کے دوران اپنی سگریٹ نوشی کی خواہش کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جبکہ 24 لاکھ افراد نے عملی طور پر سگریٹ نوشی کو کم کر دیا۔عالمی ادارہ صحت نے رواں سال مارچ کے اواخر میں کہا تھا کہ سگریٹ نوشی سے انسان کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے اور اسے دوسروں تک پہنچانے کے خدشات مزید بڑھ جاتے ہیں کیونکہ تمباکونوشی سے انسان کا نظامِ تنفس کمزور ہو جاتا ہے ویسے بھی یہ وبائی مرض خاص طور پر انسان کے پھیپھڑوں پر حملہ کرتا ہے۔