فلسطینی علاقہ ضم کرنااسرائیل کادنیا کےمنہ پرطمانچہ ہے،گورنر پنجاب

July 02, 2020

لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہفلسطین کے30فیصدمغر بی علاقہ کو ضم کر نے کے اسرائیلی فیصلے کوعالمی برداری کےمنہ پرطمانچہ ہے۔ وہ گورنرہاؤس لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اقوام متحدہ اور برطانوی پار لیمنٹ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں نے خود بھی بر طانوی پار لیمنٹ میں فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے آواز بلند کی اور میرے بیٹے اَنس سرور بھی مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کشمیر یوں اور اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اوردنیا میں امن کیلئے ضروری ہے کہ عالمی برداری اسرائیلی اور بھارتی مظالم کانوٹس لے اور مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو حل کر وایا جائے۔