پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے‘مولانا عبدالصمد

July 02, 2020

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے چوتیر زیارت میں حافظ رحمان کی طرف سے دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھا کر ان کے ساتھ زیادتی کی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی مسائل میں اضافہ اور مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا لہٰذا حکومت عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اور سیاسی لوگ ہیں تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتے بلکہ تنقید برائے تعمیر پر یقین رکھتے ہیں،ہم حکومت کے ہر اچھے کام کو سپورٹ کریںگے،عوام کے مسائل کے لئے آواز اٹھانا اور ان کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔،غریبوں کا ترجمان بن کر ان کے مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں۔