جسٹس فائز ریفرنس قانون کے مطابق، جس کو نیب پر خدشات ہیں عدالت جائے، صدر علوی

July 03, 2020


اسلام آباد(جنگ نیوز)صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جس کونیب کےبارے میں خدشات ہیں وہ پٹیشن دائرکردے‘جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف ریفرنس میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے۔

میڈیانے عکاسی ضرورکی ہےکہ لوگوں کوپتا چلتارہےکہ ہوکیارہاہے‘مقدمہ عدالت میں چل رہاہےاس پر تبصرہ نہیں کرسکتا‘اس میں مجھےکوئی شبہ نہیں کہ مقدمےمیں شفافیت ہونی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدرعارف علوی نے کہا کہ مالم جبہ‘ بی آرٹی‘بلین ٹری سمیت نیب کوتمام مقدمات کی تحقیقات کرنی چاہئے ‘چینی‘ پٹرول بحران سمیت ہراسکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

ان کا کہناتھاکہ میرےپاس آئین کے تحت کوئی انویسٹی گیشن اتھارٹی نہیں ہے‘اگرکوئی ایف آئی آرکٹنی ہےتوپولیس کےپاس ہی بھیجوں گا،ایوان صدرخودایف آئی آردرج نہیں کرےگا۔