ٹرانسجینڈر یوتھ کے وفد کا تحفظ سنٹر کا دورہ

July 03, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹرانسجینڈر یوتھ کے وفد نے تحفظ سنٹر کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر وجود سوسائٹی برائے ٹرانسجینڈر کمیونٹی ببلی ملک اور ایڈمن آفیسر پروفیسر ندیم صادق نے کی۔ وکٹم سپورٹ آفیسر ریم شریف نے سہولیات بارے بریفنگ دی اور ٹرانسجینڈر کے حقوق اور تحفظ رپورٹنگ سنٹرو خدمت مرکز پر فراہم کی جانیوالی سہولیات کے متعلق بتایا ۔ بعدازاں ببلی ملک اور پروفیسر ندیم صادق نے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ انکے حقوق کے تحفظ، قانونی رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ’’تحفظ‘‘ کے نام سے رپورٹنگ سنٹرو خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا۔