جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس میں بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت

July 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے تحت 9 جولائی کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بٹھو زرداری کوشرکت کی دعوت دے دی گئی ہے ، ان کا دعوت نامہ بلاول ہائوس کراچی میں پرسنل سیکریٹری ارشاد چنا کو جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد کی قیادت میں وفد نے پیش کیا،ااس موقع پر مولانا محمد غیاث ، امین اللہ ، شرف الدین اندھڑ بھی موجود تھے۔