شادی شدہ خاتون، 16سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، 8 افراد کیخلاف مقدمات

July 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شادی شدہ خاتون اور 16سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے الزام میں 8 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کو طالب حسین نے بتایا کہ میری بیٹی 16سالہ(ش) کو نامعلوم ملزمان اغوا کر کے لے گئے۔بی زیڈ پولیس کو محمد اجمل نے بتایا کہ اسامہ ،غلام عباس، صدیق میری زوجہ (ش) کو اغوا کر کے لے گئے گھر سے 15ہزار،آدھا تولہ زیور بھی لے گئے۔صدر پولیس کو شاہد نواز نے بتایا کہ میرے گھریلو ملازم فاروق احمد کو ملزم محمود احمد،جاوید اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے گئے ہیں،مجھے نامعلوم نمبر سے کال آئی کہ ملزمان نے فاروق کو قید میں رکھا ہوا ہے۔