11 جامعات کو سولر پر منتقل کرنے کے ایم او یوز پر دستخط کرچکے، وزیر توانائی

July 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک میگا واٹ ہے، اس منصوبے سے یونیورسٹی کو سالانہ سترہ کروڑ کا فائدہ ہوگا جب کہ یونیورسٹی کو اگلے پچیس سالوں میں بیالیس کروڑ کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی گیارہ جامعات کو سولر پر منتقل کرنے کے ایم او یوز پر دستخط کر چکے ہیں۔