میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج

July 04, 2020

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو 113 روز گزر گئے ہیں، ان کی رہائی کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میںلاہور میںاحتجاج کیا گیا، جس میںصحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

سینئر صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ڈیوس روڈ لاہور پر احتجاجی کیمپ میں سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کر کے آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔