لالچی عورت نے سوکن ماں بیٹی کو زہر دیکر ہلاک کردیا

July 05, 2020

ہالا(نامہ نگار)نیوسعیدآبادکےنواحی گاؤں میں لالچی بیوہ نےاپنی سوکن اوراس کی بیٹی کوزہردیکرماردیا3خواتین سمیت4افراد گرفتار رٹائرڈپرائمری ٹیچرمبین اجن نےنیوسعیدآبادکی شبانہ سولنگی سے دوسری شادی کی تھی گزشتہ ماہ انتقال کرنےوالےٹیچرمبین کےسروس بقایاجات پینشن اورپراپرٹی ہتھیانےکیلئےشبانہ نے اپنی سوکن دوسی اوراس کی17سالہ بیٹی خالدہ کو دھوکے سے زہریلا کھانا کھلا دیاجس کےنتیجےمیں مسماۃ دوسی اجن طبی امدادملنےسےقبل ہی دم توڑگئی جبکہ خالدہ اجن جسم میں زہرپھیلنےسے حیدرآباداسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےبعدورثاءکےحوالےکردی گئیں جنہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا پولیس نے دوہرےقتل کےالزام میں مسماۃ شبانہ اجن سمیت واقع میں مبینہ ملوث مہوش اجن صنم اجن اورآفاق اجن کو گرفتارکرکےتفتیش شروع کردی۔