بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، شہری زخمی

July 05, 2020

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سےنشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 22سالہ شہری زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائرکی خلاف ورزی گزشتہ رات کی، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔