حقیقی تبدیلی اسلام کےعادلانہ نظام سے ہی ممکن ہے،مولاناامجدخان

July 06, 2020

لاہور ( نمائندہ خصوصی) بارڈرپر چھیڑ چھاڑ دشمن کے مذموم ارادوں کی نشان دہی کر رہے ہیں ان حالات میں قوم میں اتحاد واتفاق اشد ضرور ت ہے ، تبدیلی سرکار کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے،ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے ،ان خیالات کااظہارجے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے وفوداور میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔