یونس ملازئی کا آیت اللہ درانی کی وفات پر اظہار تعزیت

July 06, 2020

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر محمد یونس ملازئی نے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاء فرمائے۔