حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، چوہدری سرور

July 06, 2020

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پلان بناتی رہ جائے گی اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر لے گی۔

چوہدری محمد سرور نے علماء اور پارٹی وفود سے ملاقاتیں کی، اس دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت اور اتحادی ایک پیج پر اور اپوزیشن جماعتوں کا اپنا اپنا پیج ہے، ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جیسا کوئی لیڈر نہیں ہے وہ ملک کو مضبوط بنا ئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ملک وقوم کے لیے کام کر رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا کورونا وبا سے متعلق کہا تھا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا خطرہ موجود ہے لاپروائی نہیں احتیاط لازم ہے، احتیاط اور ایس او پیز پر عملدر آمد سے ہی کورونا کوشکست دی جاسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی پر کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے علماء کوکردا ر ادا کرنا چاہیے۔