اسٹیٹ بینک نے صحت کی سہولتوں کےلیےری فنانس سہولت کادائرہ کار بڑھادیا

July 06, 2020

اسٹیٹ بینک نے صحت کی سہولتوں کے لیے ری فنانس سہولت کا دائرہ کار بڑھادیا ہے۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا کےحفاظتی لباس، ماسک، ٹیسٹنگ کٹس بنانے والوں کواسکیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ وینٹی لیٹر، بیڈ بنانے والوں کو بھی اسکیم میں شامل کیاگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ دیگر امراض کی طبی سہولیات فراہمی کے لیے بھی اسکیم سےاستفادہ کیا جاسکے گا، جبکہ قلیل معیار پورا کرنےوالے اسپتالوں کے قیام کے لیے بھی اسکیم فائدے مند ہوگی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں توسیع کےلیے بھی ری فنانسنگ سہولت حاصل کی جاسکے گی، جبکہ کورونا کے سدباب کی فنانسنگ سہولت بھی مارچ 2020 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت اسپتالوں، طبی مراکز کو 5 سالہ رعایتی قرض فراہم کر رہی ہے، 2 جولائی تک اسکیم کی مد میں 6 ارب 40 کروڑ قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے۔