پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں15 جولائی تک توسیع

July 06, 2020

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی اسکول موسم گرم کی چھٹیوں کےسلسلے میں 15جولائی تک بند رہیں گے۔

صوبائی محکمہ ایجوکیشن نے اس سےقبل یکم اپریل سے 30 جون تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت پنجاب نے اب کورونا وائرس کی صورتحال کےباعث تعطیلات میں 15جولائی تک اضافہ کردیا ہے۔