کورونا وبا کے دوران بنیادی ضروریات پر خرچے بڑھ گئے، سروے

July 06, 2020

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کے خرچے بڑھ گئے ہیں۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا گیا کہ عوام کے بنیادی ضروریات پر خرچے بڑھ گئے۔

سروے کے مطابق عوام کا سودا سلف کا خرچہ 33 فیصد بڑھ گيا، دواؤں اور گھریلو صفائی کے سامان پر 32، 32 فیصد خرچ بڑھا۔

گیلپ کے مطابق ٹیلی فون اور موبائل فون پر خرچ میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔