وول میں 3کاریں ٹکرا گئیں، ایک شخص ہلاک، 4زخمی

July 07, 2020

لندن (پی اے) ڈورسیٹ میں وول کے مقام پرA352پر3کاریں ٹکراگئیں جس کے نتیجےمیں لندن سے تعلق رکھنے والا ایک30سالہ شخص موقع پرہی ہلاک ہوگیا جبکہ 4دیگر افراد زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال پہنچایاگیا تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،واقعہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 17:30پر پیش آیا، حادثے کے بعد ڈورسیٹ کی پولیس نے وول برج کے چوراہے اور وول ریلوے اسٹیشن کی درمیانی سڑک بند کردی ،پولیس افسران نے اس حادثے کے بارے میں معلومات رکھنے والوں سے معاونت کی اپیل کی ہے۔