حکومت نےسازش کے تحت معیشت کو تباہ اور اداروں کو متنازع بنا دیا، فضل الرحمٰن

July 07, 2020

سکھر، کراچی (بیورو رپورٹ، اسٹاف رپورٹ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰننے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی استعماری قوتوں کے ایجنڈے اور سازش کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

عوام پر مہنگائی، بیروزگاری کا عذاب مسلط ہے، سیاسی و نظریاتی اور اخلاقی انتشار پیدا کرکے ریاست کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو متنازع بنادیا ہے۔

ہم اپنے اداروں کو مضبوط کر کے دنیا میں انکے عزت وقار کو بڑھاینگے، ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط ہوگا، ملک کو بچانے اور عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلانے کیلئے سیاسی قیادت کو سنجیدہ ہونا ہوگا۔

وہ سکھر میں آغا ایوب شاہ کی رہائشگاہ سادات ہاؤس آمد کے موقع پر رہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، مولانا عبداللہ پہوڑ ودیگر بھی موجود تھے۔