محمد وسیم ستمبر میں رِنگ میں اترنے کے خواہشمند

July 07, 2020

پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ستمبر میں دوبارہ ایکشن میں آنے کا پلان بنا لیا، انہوں نے ستمبر میں رِنگ میں اترنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

باکسر محمد وسیم نے کہا کہ 28 مارچ کو فائٹ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی، ان دنوں گھر پر ہی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ ہے، پروموٹر ستمبر میں دوبارہ انٹرنیشل فائٹ کی تیاریاں کررہے ہیں۔

باکسر محمد وسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دعا ہے حالات بہتر ہوں اور جلد مکمل طور پر کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوں۔