پشاور، آئس نشے میں مبتلا خاتون کی ویڈیو وائرل،تحقیقات شروع

July 08, 2020

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر خاتون کی آئس میں لت وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

جس میں دکھایا گیا تھا کہ آئس کا نشہ کرنے والی خاتون کہہ رہی تھی کہ اسے آئس پولیس اہلکار دیتے ہیں اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن پشاور منصور امان نے انکوائری کا حکم دیا ہے جو ایس پی سٹی کی سربراہی میں تحقیقات کرے گی۔

منصور امان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے خاتون کو جلد تلاش کر کے سوشل ویلفیئر سنٹر منتقل کیا جائے۔