ریل مزدور اتحاد کا تنخواہوں میں اضافےکیلئے احتجاج جاری

July 08, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر) ریل مزدور اتحاد کا اپنے مطالبات کے حصول کے لئے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،سیکڑوں مزدوروں نے ریلوے ورکشاپس مغل پورہ لاہور میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں مظاہرین کی ریلوے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج میں محمد سرفراز خان، چودھری عنایت گجر سمیت یونینز کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی جنہوں نےکہا کہ ٹی ایل اے کنٹریکٹ اور پرائم منسٹر پیکج کے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔،ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ نہ ہوا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔