عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دولت گیٹ چوک میں شمعیں روشن

July 08, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم ،بزم نگار وطن کے زیر اہتمام ایدھی سینٹر چوک دولت گیٹ ملتان میں دکھی انسانیت کے پیکر عبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی کے حوالے سے شمعیں روشن کرنے تقریب ہوئی ،تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر عنایت علی قریشی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی۔ رانا محمد اسلم ساغر ‘ محمد علی رضوی ‘ بابر وارثی ‘ ملک محمد یوسف ‘ مشرف قریشی‘ شیخ مقیم ودیگر نے کہا عبدالستار ایدھی جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔