سجاد علی نے ٹک ٹاک پر اپنے فیک اکاؤنٹ سے آگاہ کردیا

July 08, 2020


پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے میوزک اینڈ سوشل ایپ ٹک ٹاک پر بنائے گئے فیک اکاؤنٹ سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے اسے فالو کرنے سے خبردار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر مختصردورانیے کی ویڈیوز پر مبنی ایپ ٹک ٹاک پر اُن کے نام سے بنائے گئے فیک اکاؤنٹ کی تصویر شیئر کی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے سجاد علی نے مداحوں سے ٹک ٹاک پر اس اکاؤنٹ کو رپورٹ اور بلاک کرنے کا کہا، ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ یہ فیک اکاؤنٹ ہے۔

سجاد علی کے فیک ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک لاکھ سے زائد فالوور جبکہ شیئر کی گئی ویڈیو پر 4 لاکھ سے زائد لائکس موجود ہیں۔


واضح رہے کہ سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کے جانے مانے گلوکار ہیں، سجاد علی مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر فعال رہتے ہیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔