پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے نئے انتخابات کا اعلان کردیا

July 08, 2020

پی ایس ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے نئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ( پی ایس ایم اے) کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن مقرر کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نئے چیئرمین، سینئر وائس چیئرمین کےچناؤ کا عمل چند ہفتوں میں مکمل کردیا جائےگا۔

پی ایس ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چناؤچند ہفتوں میں کردیا جائے گا۔