بھارت: نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے نئے سلیبس میں کمی

July 08, 2020

بھارت میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے نئے سال کے سلیبس سے جمہوریت، مذہب، شہریت، قوم پرستی اور سیکولرازم سمیت کئی اہم باب مکمل ختم کردیئےگئے۔

بھارتی سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں سے بارہویں جماعت کے سلیبس میں 30 فیصد کمی کی ہے، پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس کے مضامین میں یہ کمی کی گئی ہے۔

بھارتی طالب علم اب جمہوریت، مذہب، شہریت، قوم پرستی، سیکولر ازم اور فیڈرل ازم سے متعلق باب نہیں پڑھ پائیں گے۔

لوکل گورنمنٹ سے متعلق بھی دو باب ختم کئے گئے ہیں، جن میں مقامی حکومتوں کی ضرورت کیوں ہے؟ اور بھارت میں مقامی حکومت کی نمو کے باب شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا اور تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔