راجہ جاوید اقبال کے وزیر بننے پر کمیونٹی کا اظہار مسرت

July 09, 2020

برمنگھم (ابرار مغل) آزاد کشمیر اسمبلی میں اوورسیز رکن راجہ جاوید اقبال نے وزارت وائیلڈ لائف اینڈ فشری کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔ قبل ازیں انہیں مشیر کا عہدہ بھی تفویض کیا گیا تھا تاہم وزیر حکومت بننے پر اوورسیز کشمیری کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی ہے۔ برطانیہ میں ان کے قریبی ساتھیوں اور مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی رہنمائوں علامہ فاروق القادری، راجہ جاوید اقبال آف آسٹن، صاحبزادہ پیر دلیر بادشاہ بخاری، چوہدری اظہر محمود، راجہ سکندر علی خان، ملک فتح، عارف چوہدری، ملک حسین، راجہ علی اصغر، راجہ حق نواز جانباز قادری، راجہ مبارک کیانی اور دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ راجہ جاوید اقبال اوورسیز کشمیری کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرانے کیلئے اب بہتر انداز میں کردار ادا کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے اب راجہ جاوید اقبال کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔