فاطمہ جناحؒ کوخراج تحسین پیش کرنیکی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

July 09, 2020

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی تاریخ ساز خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی جس کے متن میںتحریر ہے کہ یہ ایوان فاطمہ جناحؒ کی تاریخ ساز خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرار داد کے متن میں بتایا گیا کہ 9 جولائی کو مادرملت فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات ہے، محترمہ فاطمہ جناحؒ نے ہمیشہ قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا۔

سعدیہ تیمور کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔