وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، بجلی کے مسئلے پر رہنماؤں کو ہدایات

July 09, 2020

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے ملاقات کی اور کے۔الیکٹرک کے معاملے پر گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کے-الیکٹرک سے متعلق معاملات کےحل کے لیے وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم اور گورنرسندھ کو ہدایت جاری کر دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کے-الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جاسکے۔

ملاقات میں سندھ کی صورتحال خصوصاً کورونا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کورونا سے متعلق وزیراعظم کے وژن اور حکمت عملی کو سراہا ہے۔