لوڈشیڈنگ، اووربلنگ، وزیراعظم وزیر توانائی کو کراچی بھیجیں، فردوس شمیم

July 10, 2020

لوڈ شیڈنگ، اووربلنگ، وزیراعظم وزیر توانائی کو کراچی بھیجیں، فردوس شمیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں کے الیکٹرک دفتر کے باہر لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کیخلاف جمعرات کوچوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا ،جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران اور رہنماؤں نے شرکت کی ۔ دھرنے میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بھی یکجہتی کے لیے شرکت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں کنور نوید جمیل اور محمد حسین اور دیگر شامل تھے،کنورنوید جمیل نےکہا کہ ہم منگل کے روز اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔تحریک انصاف کی قیادت میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان سمیت اراکین اسمبلی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے لیے بجلی کی تمام ضروریات پوری کرے ،نیپرا میں وہ کون لوگ تھے جن لوگوں نے انہیں چھوٹ دی تھی جب لوڈشیڈنگ ہورہی تھی تو انہوں نے پاور پلانٹ کیوں نہیں لگایا۔ زرداری صاحب نے انہیں تمغہ دیا ،وزیراعظم فوری طور وزیر توانائی کو کراچی بھیجیں ، کوئی منصوبہ تیار کرکے حتمی فیصلہ کرے ، وزیر اعظم صاحب آپ کراچی کا ہر بار نام لیتے ہیں آپ ایکشن لیں معیشت تباہ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے اکاؤنٹ کا آڈٹ کیا جائے ۔