واسا نےعوام کو ٹینکرمافیا کے رحم وکرم پرچھوڑدیا‘نیشنل پارٹی

July 10, 2020

کوئٹہ ( آن لائن )نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ واسا میں کرپشن نے نااہلی کو جنم دیا ہے اورمحکمے میں صرف نااہل افسران تعینات کیے جاتے ہیں اورحکام بالا کو خوش کرنے کیلئے محکمہ میں کرپشن کو فروغ دیا جاتا ہے تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج کردیا ہے قرض پر قرض لیکر ملازمین نفسیاتی مریض بن گئے ہیں لیکن محکمے کے اعلی افسران کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا جو قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا کہ واسا کی ناقص کارکردگی نے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ٹیوب ویلز کی مرمت کرنا واسا کی ذمہ داری ہے لیکن مہینوں مرمت نہیں کرائی جاتی اگرٹیوب ویل فعال ہوجائے تو کیسکو حکام بجلی کاٹ دیتے ہیں محکمے کے درجہ چہارم کے ملازمین کوہمیشہ تنخواہوں کی ادائیگی میں مسائل کاسامنا رہتاہے جو ظلم کے مترادف ہے ۔