کراچی میں سمندری ہوائیں بند، گرمی میں اضافہ

July 10, 2020

کراچی سمندری ہوائیں نہ چلنے کے سبب شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں آگیا، جنوب میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے گرمی کی شدت درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر ایک بجے درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ اورہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ریکارڈ کیا گیا لیکن درجہ حرارت کی شدت 47 ڈگری محسوس کی گئی ہے۔

ذرائع موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ، شمال مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چلتی رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباو شہر سے نکل گیا ہے اس کا کچھ حصہ شہر کے جنوب میں سمندر میں ہے جس کے باعث سمندری ہوائیں معطل ہیں۔