کے پی میں آبی ذخائر سے متعلق بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا

July 10, 2020

خیبرپختونخوا میں آبی ذخائر سے متعلق بل کا مسودہ تیار کر لیا گیا، دستاویز کے مطابق قانون کے تحت آبی ذخائر ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اتھارٹی پانی فراہم کرنے والے ادارے کو میٹر تنصیب کا حکم دے سکتی ہے۔

دستاویز کے مطابق میٹر خراب کرنے کی صورت میں 50 ہزار جرمانہ ہوگا، جبکہ آبی ذخائر سے متعلق کمیشن کی بھی تشکیل ہوگی۔

دستاویز کے مطابق کمیشن پانی نظام کو مربوط شکل دینے اور تقسیم سے متعلق فیصلہ کرے گا، کمیشن صارفین کو فراہم کئے جانے والے پانی کے معیار کی نگرانی بھی کرے گا۔

مضر پانی کی فراہمی پر ادارے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ پانی کے ضیاع کے ذمہ دار اہلکار کو 50 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔

دستاویز کے مطابق پانی کنکشن کسی دوسرے مقصد کےلئے استعمال پر 2 لاکھ جرمانہ ہوگا۔