جماعت اسلامی کے 100مقامات پر کےالیکٹرک کیخلاف مظاہرے

July 10, 2020

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت کے الیکٹر ک کے خلاف شہر کے100 مقامات پر احتجاج کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مختلف مقامات پر مظاہروں سے خطاب کیا۔

کےالیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے احسن آباد، جوہر موڑ، ابوالحسن اصفہانی روڈ اور کورنگی میں کئے گئے۔

جماعت اسلامی کی طرف سے پرانی سبزی منڈی، کالابورڈ اور اورنگی میں بھی مظاہرے کئے گئے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مختلف مقامات پر مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، اس کا لائسنس منسوخ ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاجی کیمپ صرف دکھاوا ہے۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم دونوں کےالیکٹرک کے اتحادی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والے کیوں احتجاج کررہے ہیں، جبکہ بجلی کی قیمت بھی انہوں نے بڑھائی ہے۔