سندھ اور بلوچستان کے شہروں میں شدید گرمی

July 10, 2020

سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کی لہر دوڑ پڑی، سبی اور موہنجو دڑو میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی شدید حبس کی لپیٹ میں رہا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں بھی سورج سوا نیزے پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: اضافی گیس ملنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی

سبی اور موہنجودڑو میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچا تو تربیت میں44، دادو میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بہاولپور اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 41، پشاور میں 39، کراچی میں38، کوئٹہ اور لاہور میں37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جموں میں درجہ حرارت 39، سری نگر میں 32 اور لیہہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔