کورونا، پاکستانیوں کی معاشی حالت پر سروے جاری

July 11, 2020

گیلپ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی معاشی حالت پر نیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق پاکستان میں 21 لاکھ گھرانوں نے بنیادی ضروریات کیلئے گزشتہ 7 روز میں گھر کی اشیاء فروخت کیں۔

27 لاکھ گھرانوں نے گھر کی انتہائی بنیادی ضروریات کیلئے حکومت یا غیرسرکاری تنظیم پر انحصار کیا۔

گیلپ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اپریل کے بعد نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے والوں کی شرح میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔