ہرصاحب نصاب مسلمان پرقربانی کرناواجب ہے،راغب نعیمی

July 11, 2020

لاہور(وقائع نگارخصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قربانی کی رقم صدقہ کرنے سے واجب ادا نہیں ہوگا۔شریعت کی روشنی میں ہرصاحب نصاب مسلمان پرقربانی کرناواجب ہے۔قربانی شریعت کا ایک مستقل حکم ہے، اورشعائر اسلام میں سے ہے اسے شریعت کے حکم کے مطابق بجالانا ضروری ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ایام قربانی میں قربانی کرنا ہی ضروری ہے۔ ،قربانی کی جگہ صدقہ و خیرات کرنا یہ قربانی کا نہ بدل ہے اور نہ ہی اس سے قربانی کا فریضہ ساقط ہوتا ہے تاہم اس سال کرونا وائرس کے باعث صاحب نصاب حضرات واجب قربانی کر لیں اور نفلی قربانی کو اس سال ترک کر کے اس کے پیسے غرباءو مساکین میں تقسیم کرسکتے ہیں ۔