جاپان نے پہن کر گھومنے والا اے سی متعارف کروا دیا

July 11, 2020

جاپانی انجنیئرز نے ایسا ایئر کنڈیشنر تیار کر لیا ہے جسے اب آپ باہر جاتے ہوئے پہن سکتے ہیں اور گرم موسم کی شدت سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اس اے سی کو گردن اور کمر کے درمیان موجود مخصوص جیب میں رکھا جائے گا اور یہ آلہ گردن پر تھرمو الیکٹرک کولنگ خارجی کرے گا۔

اگر موسم گرم ہے تو یہ آپ کے جسمانی درجہ حرارت کو 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک لے آئے گا جبکہ سرد موسم میں یہ آپ کے جسم کا درجہ حرارت 8 ڈگری تک پہنچا دے گا۔

جاپانی کمپنی اس ننھے منے اے سی کو ٹوکیو اولمپکس 2020 کیلئے تیار کیا گیا تھا تاہم ایک سال کے التوا کے سبب کمپنی نے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا ہے، فی الحال یہ جاپان میں دستیاب ہے تاہم امید ہے کہ مستقبل قریب میں یہ دیگر ممالک میں بھی فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔