کے الیکٹرک کو ظلم سے نہ روکنے پر غم و غصہ میں اضافہ ہورہا ہے، قائم خانی

July 12, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار قائم خانی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، ناجائز اوور بلنگ، اور ری کنکشن چارجز کے ذریعے اربوں روپے اینٹھناباعث تشویش ہے ۔کے الیکٹرک کو ظلم و ستم سے نہیں روک رہا جس سے انتشار، غم و غصہ اور تشدد جیسے عوامل عوام کے سینوں میں ابل رہے ہیں ۔