پی پی پی پارلیمنٹیرین کاویڈیولنک اجلاس

July 12, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی سربراہی میں پارٹی کی میڈیااسٹریٹجی کےحوالےسےویڈیولنک اجلاس میں حکومت کی مسلسل ناکامیوں اورحکومتی وزراءومشیروں کی کرپشن کےآئے روز کیسسز کو زیربحث لایاگیا۔اجلاس میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو، پلوشہ خان ، منور انجم ،سردار سربلند خان جوگیزئی , نوابزادہ افتخاراحمدخان، سینیٹر عاجز دھامرہ ، روبینہ خالد،گوہر انقلابی، سردار جاوید ایوب بیرسٹر عامر حسن، نذیر ڈھوکی،حافظ نعیم راجہ نے بھی شرکت کی۔