پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونیوالی ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

July 12, 2020

کراچی(خبرایجنسی)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقرنے کہاہے کہ پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں،حالات بہت جلد ایسے ہوں گے جیسے کورونا سے پہلے تھے،اگر شرح سود کم نہ ہوتی تو لوگ مشکل میں آجاتے،مہنگائی کی طلب بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں،ہم نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرلیا تھا، ہم تاریخی معاشی بحران سے گزررہے ہیں،زرمبادلہ میں اضافہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی سے ہوا۔