ویکسین تک رسائی زیادہ بولی پر نہیں بلکہ ضرورت کے تحت ملنی چاہیے، بِل گیٹس

July 12, 2020

ویکسین تک رسائی زیادہ بولی پر نہیں بلکہ ضرورت کے تحت ملنی چاہیے، بِل گیٹس

نیو یارک (جنگ نیوز) مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس کی ویکسین ان ممالک اور لوگوں کو مہیا کی جانی چاہیے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے نہ کہ ان کو جو اس کے حصول کے لیے سب سے زیادہ بولی لگائیں،وہ ہفتےکو کووڈ 19 کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق ان کا کہنا تھا کہ اگر دوا اور ویکسین کو زیادہ بولی لگانے والے کو دے دیا جائے گا ان کے بجائے جنہیں اس کی زیادہ ضرورت ہو گی تو پھر یہ جان لیوا وبا زیادہ عرصے تک موجود رہے گی۔